Tuesday 10 October 2017

ایپل آئی فون 8 پلس کا سب سے بڑا نقص سامنے آگیا

بیجنگ: معروف امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 8 پلس کا سب سے بڑا نقص سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین میں آئی فون 8 پلس کی بیٹری پھولنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد کمپنی نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل جاپان اور تائیوان میں بھی آئی فون 8 پلس کی بیٹری پھولنے اور سیٹ کے کھل جانے کی شکایات سامنے آچکی ہیں۔
چین کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لیو نامی شخص نے گزشتہ دنوں آئی فون 8 پلس خریدا تاہم چند روز استعمال کے بعد 5 اکتوبر کو اس کے موبائل فون کی کیسنگ کھل گئی اور جب اس نے دیکھا تو فون کی بیٹری پھول چکی تھی جس کی وجہ سے فون کا کیسنگ کھل گیا تاہم بیٹری میں آگ لگنے کے کوئی آثار نہیں ملے۔

No comments:

Post a Comment

Veon app for free mobilink internet

Veon app for mobilink free internet DOWNLOAD